الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

فہمیدہ مرزا

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 233 بدین سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر فیصلہ جاری کردیا۔

https://www.toprevenuegate.com/bf7rx0q48x?key=fea960dbf9605760175b4b5c83a80c21

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرنگ افسر اور ٹریبیونل نے مسترد کیے جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائی کورٹ سے 18 جنوری کو ریلیف ملا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا تھا، حسام مرزا ابھی تک میدان میں ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی آج تک واپس نہیں لیے اور ایک وقت میں ایک انتخابی نشان ایک سیاسی جماعت کے دو امیدواروں کو الاٹ نہیں ہو سکتا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ پارٹی سرٹیفیکیٹ دینے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جی ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی انتخابی نشان الاٹ ہو چکا ہے، اس مرحلے پر اس پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی۔

الیکشمن کمیشن نے حکم دیا کہ ریٹرنگ افسر فارم 33 کو دوبارہ ریوائز کرے اور آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزاد امیدوار شامل کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔ 

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی

نگران وزیراعظم

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی

نگران حکومت نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل اہم فیصلوں کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا اور صفر کارکردگی کے حامل 121 ارب روپے مالیت کے 76 صوبائی منصوبوں پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں پر 29 ارب روپے کی کٹوتی کی تجاویز منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں پی ایس ڈی پی سے صوبائی منصوبوں پرپابندی کی تجویز بھی ہے، پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے مزید فنڈز پر پابندی لگانےکی تجویز پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے فنڈزجاری نہ کرنے کی تجویز ہے، تاہم پہلے سے جاری فنڈز کے اخراجات پر پابندی لگانے کی تجویز نہیں ہے۔https://www.toprevenuegate.com/bf7rx0q48x?key=fea960dbf9605760175b4b5c83a80c21

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کے پلان پر عمل درآمد کر رہی ہے، فیصلے پر عملدرآمد سے تقریباً 29 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، فوجی اور نیم فوجی دستے حساس حلقوں میں کیو آر ایف کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بعدازاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

 مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

نئی دہلی: بلوم برگ کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھوچکا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں جب کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’رام مندر یا بھارتی سیکولرازم کی سمادھی‘‘

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جس کی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے، 2014 کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی تھی۔

بلوم برگ نے کہا کہ 2014 سے اب تک مودی کا اقتدار میں آنے کے لیے ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے جب کہ 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازعہ مندر کی تعمیر شامل ہے۔

بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا، مودی بھارت میں پچھلے 10 سال سے جاری کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت میں بدلاؤ انتہائی ضروری ہے، گھمنڈ کا شکار مودی عوام کو خاطر میں نہیں لاتا، مودی کے انتہاء پسند اقدامات کے سامنے ہم عوام بے بس ہیں۔

بلوم برگ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا بھارت ہندوتوا نظام راج کرنے، متنازعہ مندروں کی تعمیر اور مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے۔

انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

 حافظ نعیم الرحمان

انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچیحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہو کر انھیں شکست دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل فلک ناز میں ایک واقعہ ہوا ہے ایک باپ ںے بچوں کو قتل کر کے خود کشی کی ہے، یہ پورے سسٹم پر ایک طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر جو پورا ملک چلاتا ہے وہاں ایک آدمی بےروزگاری سے تنگ ہو کر خودکشی کرلے، جن لوگوں نے بڑے بڑے دعوے کیے، قتل و غارت کی سسٹم نافذ نہیں ہے، ویسے ہی شہر کا بیڑا غرق کردیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسے حالات میں مایوس ہو کر ایسے کام کرنے کے بجائے لوگوں کو اس پورے طبقے کے خلاف اٹھ کر کھڑا ہونا ہوگا، آنے والے انتخابات میں ان مافیاز کے خلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں، کوئی کہتا ہے کہ اٹھارہ سیٹوں کی بات ہوگئی کوئی جلسے میں کامیابی کا اعلان کرتی ہے اور نتائج میں ایک فیصد ہوتا ہے رائے، عامہ پہنچ چکا ہے انھیں پتا ہے کہ ایم کیو ایم ایک پر کھڑی ہے اس کے غبارے میں زبردستی ہوا بھری جارہی ہے۔

عیم الرحمان نے کہا کہ فوج اور عوام کا تعلق اس وقت ٹوٹتا ہے جب کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں، میری جنرل عاصم منیر سے گذارش ہے کہ جنھوں نے اس شہر کا بیڑا غرق کیا اور وہ الیکشن پر اثر انداز ہورہے ہیں تو اس کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر چھوڑدیں جو جیت رہا ہے اسے جیتنے دیں جو ہار رہا ہے اسے ہارنے دیں یہ ہی جمہوریت ہے، اس کو یقینی بنائیں کہ الیکشن شفاف ہو اور ہو کوئی اپنا کام کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیسی بنائی گئی ہے، کچھ مخصوص لوگوں کے لئے لیول بنایا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ وہ دور پھر آئے کہ بستیوں میں آپریشن ہو اور گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس رہا ہو۔

شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

 شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں سے دوچار ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ نے سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاہین کی قیادت میں قومی ٹیم اب تک ایک میچ جیتنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے مسلسل شکستوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ’’میرے خیال میں اس پچ پر 170 رنز کافی تھے، اگر ہم مواقع کو ضائع نہ کرتے تو جیت ہماری ہوتی‘‘۔

شاہین آفریدی مزید کہتے ہیں ’’رضوان نے ہمیں شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بدقسمتی سے درمیانے اوورز میں ہم وہ کارکردگی نہ دکھاسکے جو ہمیں دکھانی چاہیے تھی‘‘۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان کے 90 رنز کی اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی 20 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں تھیں لیکن گلین فلپس کے 70 اور ڈیرل مچل کے 72 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے باآسانی جیت اپنے نام کی جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے 137 رنز کی شاندار شرکت قائم کی۔

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

 شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

شادی کی تصدیق قومی کرکٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کردی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ نے بھی شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی دوسری شادی؛ ثانیہ مرزا کی جانب سے کی گئی پوسٹ وائرل

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کیا جب کہ وہ 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش میں ہونے والی پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، جہاں وہ فورچیون باریشال کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 487 ویں میں انجام دیا جب کہ قومی کرکٹر نے رانگپور کے خلاف 7 رنز بنانے کے بعد اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کرس گیل کے ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 14 ہزار 562 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک دنیا بھر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔


پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز

 افغان

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم 22 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 473,556 تک پہنچ چکی ہے۔

Visit for more details

22 جنوری 2024 کو جانے والے 756 افغان شہریوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے گزشتہ تین مہینوں میں ایران اور پاکستان نے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر دستاویزی افغان شہریوں کو طالبان کے زیر اقتدار افغانستان واپس بھجوایا۔

ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ملک میں لاکھوں افغان مہاجرین اور تارکین وطن پر ملک کے 31 صوبوں میں سے نصف سے زیادہ میں رہنے، سفر کرنے یا ملازمت کی تلاش پر پابندی لگا دی ہے۔

اکتوبر میں ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تہران تمام “غیر قانونی” تارکین وطن کو ملک بدر کر دے گا، جن میں سے زیادہ تر افغان شہری ہیں۔

آمو ٹی وی کے مطابق ایران روزانہ کی بنیاد پر 1500 سے 2000 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھیج رہا ہے، تہران کا اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں، ایرانی حکام اب ان میں سے کم از کم نصف کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ملک میں رہنے کے لیے دستاویزات نہیں ہیں۔

visit now

حکومت پاکستان نے اس حوالے سے بار بار واضح کیا ہے کہ کریک ڈاوٴن میں تقریباً 2.3 ملین قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے، پاکستان میں غیر قانونی افغان شہریوں نے رواں سال ایک درجن سے زائد خودکش بم دھماکے کیے جو حکومت پاکستان کی پالیسی کے جائز ہونے کی واضح دلیل ہے، دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرے، غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ شاہین آفریدی کے نام

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔



قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جب کہ شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں 24 رنز دیے تھے۔
کیوی اوپنر فن ایلن نے انہیں ایک اوور میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے جس کے بعد یہ اوور ان کا ٹی ٹوئںٹی کرکٹ میں سب سے مہنگا ثابت ہوا۔


اس سے قبل پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے گولڈن ڈک پر ڈیون کنوے کی اہم وکٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا تھا لیکن کیوی بیٹر نے اسے رائیگاں کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

 لیول پلینئگ فیلڈ توہین عدالت کے معاملے پرپی ٹی آئی نے الیکشن کمشن کیخلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائرکردی۔ 

 


https://rb.gy/ztozhn

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں نےالیکشن کمیشن کئ خلاف نئی درخواست دائر کی۔


 https://rb.gy/ztozhn

نئی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

بیرسٹرگوہرکی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی چیف الیکشن کمشنراسکندر سلطان راجہ اور ممبران کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹ، ملک بھر میں پکڑ دھکڑ اور دفعہ 144 کے نفاز کو ثابت کرنے کیلئے یہ بیان حلفی جمع کراۓ گئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی چھیننے سے متعلق 6 بیان حلفی متفرق درخواست کے ذریعے تحریک انصاف نے جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔

https://rb.gy/ztozhn

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن 322 صفحات پر مشتمل جواب جمع کراچکا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

پی ٹی آئی وکیل کو الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب کے جواب پر جواب جمع کرنے کیلئے تین روز کا وقت دیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، اہل خانہ پر تشدد

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے جس میں اہل خانہ پر تشدد کیا گیا ہے۔

 

https://rb.gy/hq0n5t

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کررہا ہے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے چیف جسٹس کو بتایا کہ میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا  4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے۔

https://rb.gy/hq0n5t

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں جاکر دیکھتا ہوں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر علی خان سماعت ادھوری چھوڑ کر عدالت سے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے، پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات ساتھ لائی گئی ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی۔ تاہم پولیس اپنی کارروائی کرے گی جو بیرسٹر گوہر کے عدالتی کارروائی سے فارغ ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی،

قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

https://rb.gy/hq0n5t

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا ہے اور سپریم کورٹ سے واپس آ کے مزید تفصیل بتاییں گے کہ ان کے گھر پر کوئی حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر کے گھر جو ٹیم گئی تھی وہ واپس آ گئی ہے ان کا کوئی سامان چوری نہیں ہوا کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اس کے باوجود بیرسٹر گوہر کی جو شکایت ہوگی اسے حل کریں گے۔

پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ واپس لینے کی درخواستیں ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیں

پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ واپس لینے کی درخواستیں ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیں

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ واپس لینے کی درخواستیں ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرا دیں۔

درخواستوں کا متن ہے کہ آزاد امیدوار کا نشان الاٹ کیا جائے۔

https://rb.gy/hhw3kt

ریٹرننگ افسران نے پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواست پر آزاد نشان الاٹ کر دیے۔

این اے 79 سے پی ٹی آئی امیدوار رانا ساجد شوکت  نے انتخابی نشان وکٹ لے لیا، ارقم خان کو ریکٹ انتخابی نشان ملا، این اے 66 سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ کو پیالہ، سہیل ظفر چیمہ کو پیالہ انتخابی نشان مل گیا، پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو رولر کوسٹر جبکہ پی ٹی امیدوار بلال ناصر چیمہ کو اسٹیبلائزر انتخابی نشان دیا گیا۔

https://rb.gy/hhw3kt

 


جماعت اسلامی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین سدھو نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین سدھو نے جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر پی پی 154 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پارٹی ٹکٹ طالب حسین سدھو کے حوالے کیا اور خوش آمدید کہا جب کہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری، اکرم سندھو، زبیر صدیقی، اسلم شاہین ودیگر بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

قیصر شریف نے کہا کہ مخلتف سروے بھی بتارہے ہیں کہ سراج الحق مقبول لیڈر ہیں، جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی اگرالزام تراشی اورسیاسی ڈراما کرناچاہتی ہےتوادارے کمزورہونگے، چیف جسٹس پاکستان

 چیف جسٹس پاکستان نے کیس میں ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو ایک کاغذ کا ٹکرا دکھا کریہ نہیں کہا جا سکتا کہ لو انتخابات کرا دیے۔ پی ٹی آئی اگرالزام تراشی اورسیاسی ڈراما کرنا چاہتی ہے توادارے کمزورہونگے۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت جاری، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے سماعت کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلہ پڑھا ہے پشاورہائی کورٹ نے بہترین فیصلہ لکھا ہے۔

حامد خان نے علی ظفر کو دلائل کیلئے روسٹرم پر بلا لیا جس کے بعد بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل کا آغازکیا۔

بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل

بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آخری دن ہے، وقت کی قلت ہے اس لئے جلدی دلائل مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ ہمارے پاس بھی وقت کم ہے کیونکہ فیصلہ بھی لکھنا ہے۔

علی ظفرنے دلائل دیے کہ آئین اور قانون الیکشن کمشن کو انٹراپارٹی انتخابات کی اسکروٹنی کا اختیار نہیں دیتا، الیکشن کمیشن پارٹی انتخابات بے ضابطگی کے الزام پرانتخابی نشان واپس نہیں لے سکتا، سپریم کورٹ نے کئی فیصلوں میں آئین کے آرٹیکل 17 کی تشریح کی ہے، ایک نشان پر انتخاب لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیے کہ انتخابی نشان سے محروم کرنا سیاسی جماعت اورعوام کے بنیادی حق کی نفی کرنا ہے، الیکشن کمشین عدالت نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیساتھ جانبدارانہ اور بدنیتی پر مبنی سلوک کیا، بنیادی سوال سیاسی جماعت اوراس کے ارکان ہے اس لیے شفاف ٹرائل کے بغیر کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔

بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو شفاف ٹرائل کا حق دے سکے، الیکشن کمیشن میں کوئی ٹرائل ہوا ہی نہیں، پی ٹی آئی کے کسی رکن نے انٹرپارٹی انتخابات چیلنج نہیں کیے، انٹراپارٹی انتخابات صرف سول کورٹ میں ہی چیلنج ہوسکتے تھے۔  الیکشن کمیشن کے پاس سوموٹو اختیار نہیں کہ خود فیصلہ بھی کرے اور اپیلیں بھی۔

وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیے کہ انٹرا پارٹی انتخابات جماعت کے آئین کے مطابق کرائے گئے ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے 2022 میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جو الیکشن کمیشن نے تسلیم نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے 20 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، خدشہ تھا پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہرنہ کر دیا جائے اس لئے عملدرآمد کیا، سپریم کورٹ اسی دوران آٹھ فروری کو انتخابات کا حکم دے چکی تھی، دو دسمبرکو پی ٹی آئی نے دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے۔

بیرسٹرعلی ظفرنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشین میں پارٹی انتخابات کیخلاف 14 درخواستیں دائر ہوئیں، ہمارا بنیادی موقف تھا کہ درخواست گزار پارٹی ممبر نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے 32 سوالات بھیجے جن کا تحریری جواب دیا، جواب ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیکر انتخابی نشان واپس لے لیا، الیکشن کمشین کے حکم نامہ میں تسلیم شدہ ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کسی بے ضابطگی کا ذکر نہیں کیا۔

علی ظفرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کی جو وجوہات دی ہیں وہ عجیب ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کو درست کہا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی غلط قرار دی، الیکشن کمیشن نے کہا تعیناتی درست نہیں اس لئے انتخابات تسلیم کرینگے نہ ہی نشان دینگے،  کل مخدوم علی خان نے تکنیکی نوعیت کے اعتراضات کیے تھے، مخدوم علی خان کا نکتہ پارٹی کے اندر جمہوریت کا تھا۔

’’الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرنا ہوگی‘‘

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جمہوریت ملک کیساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی ہونی چاہیے، بنیادی سوال جمہوریت کا ہے پارٹی آئین پر مکمل عملدرآمد کا نہیں، کم از کم اتنا تو نظر آئے کہ انتخابات ہوئے ہیں، اکبر بابر بانی رکن تھے وہ پسند نہیں تو الگ بات لیکن ان کی رکنیت تو تھی، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ درخواست گزارپارٹی رکن نہیں تھے، اکبربابرنے اگر استعفی دیا یا دوسری پارٹی میں گئے تو وہ بھی دکھا دیں، الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اس وقت نوٹس کیا جب وہ حکومت میں تھی، الیکشن ایکٹ کی آئینی حیثیت پر تبصرہ نہیں کرینگے کیونکہ کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیے کہ الیکشن ایکٹ کو ہم بھی چیلنج نہیں کررہے۔

جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ کیا پی ٹی آئی نے اپنا جاری کردہ شیڈیول فالو کیا تھا؟ کیا انتخابات شفاف تھے، کچھ واضح تھا کہ کون الیکشن لڑسکتا ہے کون نہیں؟ آپ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں اپنے ارکان کو بھی تو لیول پلیئنگ فیلڈ دینی ہوگی، الیکشن کمیشن نے ازخود تو کارروائی نہیں کی شکایات ملنے پر کارروائی کی۔

Annie Nightingale

 Annie Songbird is a noticeable figure in the music business, especially in the domain of radio telecom. She is an English DJ and radio moderator who has made huge commitments to the field of electronic and dance music. Annie Songbird is generally perceived as the primary female DJ on BBC Radio 1, where she has facilitated her show for quite a long time.

https://rb.gy/hhw3kt

All through her profession, Annie Songbird has been a boss of new and arising music classes, displaying a different scope of craftsmen and styles on her radio program. She plays had a vital impact in acquainting electronic music with standard crowds and has been instrumental in forming the music scene.

https://rb.gy/hhw3kt

Annie Songbird's impact reaches out past her radio work. She has likewise been engaged with music creation, remixing, and craftsman the executives. Her enthusiasm for music and commitment to advancing gifted craftsmen have acquired her various honors and grants.


Generally, Annie Songbird is a profoundly regarded and persuasive figure in the music business, known for her spearheading work in radio telecom and her steady help for creative and noteworthy music.

https://rb.gy/hhw3kt

President calls for responsible use of technology for protecting human health

  President calls for responsible use of technology for protecting human health ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi said technology should b...