نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ شاہین آفریدی کے نام

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔



قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جب کہ شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں 24 رنز دیے تھے۔
کیوی اوپنر فن ایلن نے انہیں ایک اوور میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے جس کے بعد یہ اوور ان کا ٹی ٹوئںٹی کرکٹ میں سب سے مہنگا ثابت ہوا۔


اس سے قبل پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے گولڈن ڈک پر ڈیون کنوے کی اہم وکٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا تھا لیکن کیوی بیٹر نے اسے رائیگاں کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

1 comment:

President calls for responsible use of technology for protecting human health

  President calls for responsible use of technology for protecting human health ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi said technology should b...