چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، اہل خانہ پر تشدد

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے جس میں اہل خانہ پر تشدد کیا گیا ہے۔

 

https://rb.gy/hq0n5t

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کررہا ہے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے چیف جسٹس کو بتایا کہ میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا  4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے۔

https://rb.gy/hq0n5t

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں جاکر دیکھتا ہوں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر علی خان سماعت ادھوری چھوڑ کر عدالت سے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے، پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات ساتھ لائی گئی ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی۔ تاہم پولیس اپنی کارروائی کرے گی جو بیرسٹر گوہر کے عدالتی کارروائی سے فارغ ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی،

قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

https://rb.gy/hq0n5t

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا ہے اور سپریم کورٹ سے واپس آ کے مزید تفصیل بتاییں گے کہ ان کے گھر پر کوئی حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر کے گھر جو ٹیم گئی تھی وہ واپس آ گئی ہے ان کا کوئی سامان چوری نہیں ہوا کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اس کے باوجود بیرسٹر گوہر کی جو شکایت ہوگی اسے حل کریں گے۔

1 comment:

President calls for responsible use of technology for protecting human health

  President calls for responsible use of technology for protecting human health ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi said technology should b...