پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز

 افغان

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم 22 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 473,556 تک پہنچ چکی ہے۔

Visit for more details

22 جنوری 2024 کو جانے والے 756 افغان شہریوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے گزشتہ تین مہینوں میں ایران اور پاکستان نے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر دستاویزی افغان شہریوں کو طالبان کے زیر اقتدار افغانستان واپس بھجوایا۔

ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ملک میں لاکھوں افغان مہاجرین اور تارکین وطن پر ملک کے 31 صوبوں میں سے نصف سے زیادہ میں رہنے، سفر کرنے یا ملازمت کی تلاش پر پابندی لگا دی ہے۔

اکتوبر میں ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تہران تمام “غیر قانونی” تارکین وطن کو ملک بدر کر دے گا، جن میں سے زیادہ تر افغان شہری ہیں۔

آمو ٹی وی کے مطابق ایران روزانہ کی بنیاد پر 1500 سے 2000 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھیج رہا ہے، تہران کا اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں، ایرانی حکام اب ان میں سے کم از کم نصف کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ملک میں رہنے کے لیے دستاویزات نہیں ہیں۔

visit now

حکومت پاکستان نے اس حوالے سے بار بار واضح کیا ہے کہ کریک ڈاوٴن میں تقریباً 2.3 ملین قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے، پاکستان میں غیر قانونی افغان شہریوں نے رواں سال ایک درجن سے زائد خودکش بم دھماکے کیے جو حکومت پاکستان کی پالیسی کے جائز ہونے کی واضح دلیل ہے، دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرے، غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

No comments:

Post a Comment

President calls for responsible use of technology for protecting human health

  President calls for responsible use of technology for protecting human health ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi said technology should b...