انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

 حافظ نعیم الرحمان

انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچیحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کیخلاف کھڑے ہو کر انھیں شکست دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل فلک ناز میں ایک واقعہ ہوا ہے ایک باپ ںے بچوں کو قتل کر کے خود کشی کی ہے، یہ پورے سسٹم پر ایک طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر جو پورا ملک چلاتا ہے وہاں ایک آدمی بےروزگاری سے تنگ ہو کر خودکشی کرلے، جن لوگوں نے بڑے بڑے دعوے کیے، قتل و غارت کی سسٹم نافذ نہیں ہے، ویسے ہی شہر کا بیڑا غرق کردیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسے حالات میں مایوس ہو کر ایسے کام کرنے کے بجائے لوگوں کو اس پورے طبقے کے خلاف اٹھ کر کھڑا ہونا ہوگا، آنے والے انتخابات میں ان مافیاز کے خلاف کھڑے ہوکر انھیں شکست دیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں، کوئی کہتا ہے کہ اٹھارہ سیٹوں کی بات ہوگئی کوئی جلسے میں کامیابی کا اعلان کرتی ہے اور نتائج میں ایک فیصد ہوتا ہے رائے، عامہ پہنچ چکا ہے انھیں پتا ہے کہ ایم کیو ایم ایک پر کھڑی ہے اس کے غبارے میں زبردستی ہوا بھری جارہی ہے۔

عیم الرحمان نے کہا کہ فوج اور عوام کا تعلق اس وقت ٹوٹتا ہے جب کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں، میری جنرل عاصم منیر سے گذارش ہے کہ جنھوں نے اس شہر کا بیڑا غرق کیا اور وہ الیکشن پر اثر انداز ہورہے ہیں تو اس کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر چھوڑدیں جو جیت رہا ہے اسے جیتنے دیں جو ہار رہا ہے اسے ہارنے دیں یہ ہی جمہوریت ہے، اس کو یقینی بنائیں کہ الیکشن شفاف ہو اور ہو کوئی اپنا کام کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیسی بنائی گئی ہے، کچھ مخصوص لوگوں کے لئے لیول بنایا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ وہ دور پھر آئے کہ بستیوں میں آپریشن ہو اور گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس رہا ہو۔

No comments:

Post a Comment

President calls for responsible use of technology for protecting human health

  President calls for responsible use of technology for protecting human health ISLAMABAD: President Dr Arif Alvi said technology should b...