لیول پلینئگ فیلڈ توہین عدالت کے معاملے پرپی ٹی آئی نے الیکشن کمشن کیخلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائرکردی۔
تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں نےالیکشن کمیشن کئ خلاف نئی درخواست دائر کی۔
https://rb.gy/ztozhn
نئی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
بیرسٹرگوہرکی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی چیف الیکشن کمشنراسکندر سلطان راجہ اور ممبران کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹ، ملک بھر میں پکڑ دھکڑ اور دفعہ 144 کے نفاز کو ثابت کرنے کیلئے یہ بیان حلفی جمع کراۓ گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی چھیننے سے متعلق 6 بیان حلفی متفرق درخواست کے ذریعے تحریک انصاف نے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔
https://rb.gy/ztozhn
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن 322 صفحات پر مشتمل جواب جمع کراچکا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔
پی ٹی آئی وکیل کو الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب کے جواب پر جواب جمع کرنے کیلئے تین روز کا وقت دیا گیا تھا۔

.jpg)
Good
ReplyDelete