عام انتحابات کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث 3روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کےاسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
یاد رہے بلوچستان میں جمعہ کو مختلف علاقوں میں بارودی سرنگ اور بموں کے نو دھماکے ہوئے، جس میں سات افراد زخمی ہوئے جبکہ دوبم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

No comments:
Post a Comment